رحیم یار خان : بھینس بپھر گئی ، ٹکر سے37 سالہ ملازم ہلاک
چارہ ڈالنے دوران بھپرجانیوالی بھینس کا37سالہ ملازم پر ٹکر سے حملہ کرکے جان سے مارڈالا‘ پولیس نے واقعہ کواتفاقی حادثہ قراردیکرنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی‘ موضع دھارے اوٹ کارہائشی37سالہ خالد محمود جوکہ موضع ملکانی کے رہائشی مشتاق احمد کے پاس مویشی بھانہ میں ملازم تھا مویشیوں کوچارہ ڈال رہاتھاکہ اسی دوران بھپرجانیوالی بھینس نے پے در پے ٹکر مارکر شدید زخمی کرڈالا‘ جسے انتہائی تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال لے جایاگیا تاہم خالد محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘اطلاع ملنے پرپولیس نے نعش کوتحویل میں لیکر کارروائی کے بعد واقعہ کواتفاقیہ حادثہ قراردیکرنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔