تازہ ترین

موٹروے ایم فائیوانٹرچینج اقبال آبادکے نزدیک ٹریکٹرٹرالی نے سڑک کنارے کھڑے کمسن بچے کوکچل ڈالا‘ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ بچے سمیت دوجاں بحق

پہلاحادثہ موضع شہینہ ولا کے رہائشی پانچ سالہ وحید کے ساتھ پیش آیا جومحمدپورانٹرچینج کے نزدیک سڑک کنارے کھڑا تھا کہ اسی دوران اسے گزرنے والی تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے کچل ڈالاجسے شدیدزخمی حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں کمسن وحید جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورٹریکٹرٹرالی سمیت موقع سے فرارہوگیا۔

دوسراحادثہ گلشن اقبال کے رہائشی44سالہ ابراہیم کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں 44سالہ ابراہیم بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘ ہسپتال انتظایہ نے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔