رحیم یارخان:40سالہ غیر مسلم کونامعلوم ملزمان نے بیدردی سے قتل کرنے کے بعدنعش عباسیہ کینال میں پھینک دی
ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے40سالہ غیر مسلم کونامعلوم ملزمان نے بیدردی سے قتل کرنے کے بعدنعش عباسیہ کینال میں پھینک دی‘ پولیس نے نشاندہی پر مقتول کی نعش نہرسے نکال کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ مقتول کے اغواءہونے کا مقدمہ پولیس نے اندراج کیاتھا‘ عباسیہ کینال میں پڑی ہوئی نعش کودیکھ کرمقامی افراد نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر عباسیہ کینال سے نعش کونکال کرشناخت کی کارروائی شروع کی تومقتول کی شناخت چک68این پی کے رہائشی کرشن کمار کے نام سے ہوگئی جس کے بھائی نے مقتول کی شناخت کرتے ہوئے بیان کیا کہ مقتول کرشن کمار گزشتہ روز اپنی ہمشیرہ کے گھر مشین ٹھیک کررہاتھاکہ اسی دوران موصول ہونے والی ٹیلی فون کال پرگھرسے باہرگیا جوپھرلوٹ کرواپس نہ آیا‘جسے نامعلوم ملزمان نے گلے میںپھندہ ڈال کرقتل کرنے کے بعد ہاتھ پاﺅں رسی سے باندھ کرمنہ پرٹیپ لگاکرعباسیہ کینال موضع چنہ کے نزدیک پھینک دیا‘ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔