تازہ ترین

رشتے کے تنازع پر بیٹی سے ملنے کیلئے سسرال جانیوالے باپ کو ہتھوڑے کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ نعش زمیندارکے ڈیرے پرچھوڑکرفرار‘ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی موضع شیخ عبدالستارکی رہائشی شمیم اخترنے پولیس کودی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کے بھائی 50سالہ غلام مصطفی نے اپنی بیٹی نمرا بی بی کی شادی موضغ مراد واہ کے رہائشی وسیم احمد سے کی تھی گزشتہ روز بھائی غلام مصطفی بیٹی سے ملنے کیلئے موضع مراد واہ گیاجہاں رشتے کے تنازع کی رنجش پر بیٹی کے سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران ہتھوڑے کے وارکرکے مصطفی کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورنعش زمیندار ظفرلاڑ کے ڈیرہ پرچھوڑ کرفرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔