رحیم یا ر خان : شہری کو غیر قانونی طورپر حراست میں رکھنے پر سب انسپکٹر معطل
غیرقانونی طورپرشہری کوحوالات میں حبس بے جار میں رکھنے والے سب انسپکٹرکوڈسٹڑکٹ پولیس آفیسرنے معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے‘ سب انسپکٹرکے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے حکم پر پولیس آرڈرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے ٹھانہ شیدانی کی پولیس چوکی بنگلی میں تعینات سب انسپکٹر محمدجمیل جس کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی ہدایت پر شہری کو تھانہ کی حوالات میں حبس بے جا میں رکھنے پرمقدمہ درج کیاگیاتھا کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔