رحیم یارخان : ستھرا پنجاب کی ٹیم پر غنڈہ عناصر کا حملہ‘ تشدد‘ وردیاں پھاڑڈالیں‘ ٹریکٹرکوآگ لگانے کی کوشش
رحیم یارخان(أن لائن )ستھرا پنجاب کی ٹیم پر غنڈہ عناصر کا حملہ‘ تشدد‘ وردیاں پھاڑڈالیں‘ ٹریکٹرکوآگ لگانے کی کوشش‘موقع پر جمع ہونیوالے افراد نے بمشکل جان چھڑوائی‘ پولیس نے کار سرکار میں مزاحمت پر مقدمہ درج کرلیا۔
لطیف آباد کے رہائشی فیصل طارق جوکہ ستھرا پنجاب پروگرام میں بطور سپروائز تعینات ہے اور اپنی ٹیم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور اخلاق‘ رکشہ ڈرائیور عثمان‘ ڈمپر ڈرائیور محمدپٹھان کے ہمراہ چک 117پی میں کچرا اٹھا رہا تھا کہ اسی دوران اسی علاقہ کے رہائشی ملزمان محمدعابد‘ محمدامین‘ ارشاد علی‘ چھ کس نامعلوم آگئے اور گالی گلوچ شروع کردی۔ منع کرنے پر ملزمان نے ٹریکٹر ڈرائیور محمدعابد کوگریبان سے پکڑکر نیچے گراتے ہوئے تشدد کانشانہ بنایا اور یونیفارم پھاڑ دی۔ اسی دوران ملزمان نے ٹریکٹرکی چابی نکال کر ٹریکٹرکوآگ لگانے کی کوشش کی۔ اسی دوران اردگرد موجود افراد نے بمشکل ملزمان کی منت سماجت کرکے ستھراپنجاب ٹیم کی جان چھڑوائی۔ پولیس نے سپروائز فیصل طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔