تازہ ترین

موٹرسائیکل چھین کرفرارہونے والے مسلح ڈاکوﺅں میں سندھ پنجاب سرحدی علاقہ میں مقابلہ‘ ایک ڈاکوماراگیا‘ ساتھی فرار‘ سندھ پولیس نے نعش تحویل میں لیکرشناخت کی کارروائی شروع کردی‘ کوٹ سنجرپور کارہائشی حسن منظوراپنی موٹرسائیکل پربچوں کومدرسہ چھوڑنے کے بعد واپس آرہاتھا کہ اسی دوران کارپرسوار مسلح ڈاکوﺅں نے اسے اسلحہ کی نوک پرروک کراس کے پاس موجود ایک لاکھ سے زائدمالیت کاموٹرسائیکل چھین لیا اورموقع سے فرارہوگئے.

بعدازاں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرارہونے والے مسلح ڈاکوﺅں نے سندھ پنجاب سرحدی علاقہ میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکوماراگیا‘ ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے‘ پولیس تھانہ نواز آباد نے متاثرہ حسن منظورکی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement