رحیم یارخان: ذہنی توازن درست نہ رکھنے والا35سالہ نوجوان لاہورسے کراچی جانیوالی مال گاڑی کی زدمیں آگیا’موقع پرجاں بحق
رحیم یارخان(أن لائن)ذہنی توازن درست نہ رکھنے والا35سالہ نوجوان لاہورسے کراچی جانیوالی مال گاڑی کی زدمیں آگیا’موقع پرجاں بحق’ پولیس نے واقعہ حادثہ قراردیتے ہوئے نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی’ چک35اے کارہائشی35سالہ حسن محمودجس کاذہنی توازن درست نہ تھاریلوے لائن عبورکرنے کے دوران لاہورسے کراچی جانیوالی مال گاڑی کی زدمیں آکرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا’ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرواقعہ کوحادثہ قراردیتے ہوئے نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔