رحیم یارخان: فاترالعقل دوشیزہ کے گٹرمیں گرکرجاں بحق ہونے کامعاملہ’انفورسمنٹ انسپکٹر کی مدعیت میں سینٹری سپروائزرکے خلاف مقدمہ درج
رحیم یارخان(أن لائن)16سالہ فاترالعقل دوشیزہ کے گٹرمیں گرکرجاں بحق ہونے کامعاملہ’ انفورسمنٹ انسپکٹر کی مدعیت میں سینٹری سپروائزرکے خلاف مقدمہ درج’ ورثاء نے پولیسکارروائی گریز کیا
اسلم ٹاؤن کی رہائشی 16سالہ فاترالعقل زہرہ کوثر گٹرمیں کرجاں بحق ہوگئی تھی جس کی ہلاکت پرڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسااوراے ڈی سی جی پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ کے مطابق سینٹری سپروائزراسلم ٹاؤن شاہد حسین ذمہ دار قرارپایا’ کیونکہ مین ہول پرٹوٹاپھوٹا ڈھکن ہونے کے باعث دوشیزہ ڈھکن سمیت گٹرمیں گرکر جاں حق ہوگئی تھی’ پولیس نے انفورسٹمنٹ انسپکٹرمحمدشہزادحسن کی مدعیت میں سینٹری سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔