تازہ ترین

دُہرے قتل کی اندھی واردات‘ ریلوے کوارٹرسے مردخاتون کی نعشیں برآمد‘ ایک کوتیزدھارآلہ سے گلاکاٹ کرجبکہ خاتون کوہاتھ پاؤں باندھ کرگلادباکرقتل کیاگیا‘مقتول کی شناخت ہوگئی‘ مقتولہ کی شناخت نہ ہوپائی‘ قاتل واردات کے بعد کوارٹرکوتالالگاکر فرارہوگئے‘ نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے موقع سے اہم شواہدتحویل میں لیکرسب انسپکٹرکی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرلیا‘مقتولہ کے توسط سے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی بچے سمیت کوارٹرمیں رہائش پذیرتھے مقدمہ میں انکشاف‘ ریلوے کالونی کے رہائشی محمدالطاف نے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ ریلوے کوارٹر میں ر ہائش پذیر اس کا 55سالہ بھائی محمداشفاق لاپتہ ہے جبکہ کوارٹرکوباہرسے تالالگا ہواہے جس پر پولیس کی نفری موقع پرپہنچی اورکوارٹرکاتالاتوڑکرکمروں میں داخل ہوئی تو مقتول محمدااشفاق کی خون میں لت پت پڑی نعش کودیکھ کر جانچ پڑتال کی جسے تیزدھارآلہ سے شہ رگ کاٹ کربیدردی سے قتل کیاگیاتھاجبکہ دوسرے کمرے میں 50سالہ نامعلوم خاتون کی نعش پائی گئی جس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلادباکر قتل کیاگیاتھا‘ پولیس نے نعشوں کوتحویل میں لیکر موقع سے اہم شواہد حاصل کرنے کے بعدپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا.

اس موقع پر مقتول محمداشفاق کے قریبی دوست محمد عارف نے پولیس کوبتایاکہ نامعلوم متقولہ کے توسط سے مقتول اشفاق کے کوارٹرمیں وہاڑی کارہائشی نامعلوم اپنی بیوی اوربچے سمیت رہائش پذیرتھا جو موجود نہ تھے۔ جبکہ مقتول کے بھائی محمدالطاف نے شبہ ظاہرکیا کہ فرارہوجانے والے میاں بیوی نے رقم کی خاطر اس کے بھائی اور نامعلوم خاتون کو قتل کیا‘ پولیس نے سب انسپکٹرشہباز کلیم کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement