تازہ ترین

رحیم یارخان(ان لائن)بلوچستان کے ضلع وارشک کے علاقہ ماشکیل میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے مزدوروں کی نعشیں تدفین کیلئے آبائی علاقہ منتقل’ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیاگیا’ ورثاء کادہشتگردوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ’ دورزقبل بلوچستان کے ضلع وارشک کے علاقہ ماشکیل میں بستی جٹکی اور فلڈکالونی خانپورکے رہائشی دومزدوروں کونامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھا’شہیدہونے والے بلال غنی اور بلال قدیرکی میتیں گزشتہ روز بلوچستان سے آبائی شہرمنتقل کی گئیں جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دونوں کی تدفین کردی گئی’ اس موقع پر ورثاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لاکرانہیں انصاف فراہم کیاجائے۔

Leave A Comment

Advertisement