رحیم یارخان:پسندکی شادی کرنے کی رنجش , ملزمان نے فائرنگ کرکے 32سالہ نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا’ملزمان فرار
رحیم یارخان(أن لائن)پسندکی شادی کرنے کی رنجش پرگھات لگاکربیٹھے سسرالی ملزمان نے فائرنگ کرکے 32سالہ نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا’ملزمان فرار’ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعدباپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی
کچہ میانوالی کے رہائشی امیربخش نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کے بیٹے مقتول شفیق احمدنے ڈیڑھ سال قبل اسی علاقہ کی رہائشی مانومائی سے پسند کی شادی کی تھی جسے باپ نے طلاق دلواکر مانومائی کوواپس ورثاء کے حوالے کردیاتھا تاہم چچاسسر بشیراحمدکوشادی کرنے کاشدیدرنج تھاجس نے متعدد باران سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی گزشتہ روز مقتول شفیق احمد بستی قاسم بوہڑموضع کوٹ کرم خان گیاہوا تھا جولوٹ کرواپس نہ آیا’ تشویش لاحق ہونے پر تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ دوموٹرسائیکلوں پرسوار ملزمان بشیراحمد’ مشیراحمد’ محمدشریف’ تین کس نامعلوم نے گھات لگاکر اس کے بیٹے شفیق احمد پرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیااوراردگرد موجود لوگوں کوآتادیکھ کرملزمان موٹرسائیکلیں نزدیکی فصل کماد میں چھوڑکرفرارہوگئے’ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد باپ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔