رحیم یارخان : شوہرنے بھائی کی مدد سے بیوی کوزبردستی زہر پلاکرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار
رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوناچاقی پرشوہرنے بھائی کی مدد سے بیوی کوزبردستی زہر پلاکرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ شوہر بھائی سمیت فرار‘ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعدبھائی کی مدعیت میں شوہر اوردیورکے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔
ولہارکے رہائشی علی حسن نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کی ہمشیرہ ناہیدبی بی کی شادی اسی علاقہ کے رہائشی عبدالرحمن سے ہوئی تھی‘ نشے کی لت میں مبتلاہونے کے باعث عبدالرحمن کا اس کی ہمشیرہ ناہید بی بی کے ساتھ گھریلوناچاقی پرجھگڑا رہتاتھا‘ گزشتہ روز بہنوئی عبدالرحمن نے بھائی سلیم کی مددسے اس کی ہمشیرہ ناہید بی بی کوجان سے ماردینے کیلئے زبردستی زہریلاسپرے پلادیا‘ جسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں ہمشیرہ ناہید بی بی دم توڑگئی‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد بھائی کی مدعیت میں بہنوئی اوردیورکے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment