تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )سابقہ رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔چانجنی کے رہائشی محمدافضل کو سابقہ رنجش پر ملزمان رشیداحمد‘ شبیراحمد‘ محمدامین‘ تنویراحمد‘ فراز احمد ودیگر نے تشدد کانشانہ بناکر فائرنگ کرنے کے بعد موت کے گھاٹ اتاردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے باپ غلام یٰسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement