رحیم یارخان : کچہ میں پولیس اورملٹری انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی‘ انتہائی مطلوب ڈاکو ساتھی سرنڈر
کچہ میں پولیس اورملٹری انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی‘ ایک کروڑ سرکی قیمت والے کوش گینگ کے انتہائی مطلوب ڈاکونے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیا‘ کچہ کے آخری ڈاکوکی گرفتاری یاہتھیارڈالنے تک بلاتعطل آپریشن جاری رہے گا‘ ہتھیارڈالنے والے ڈاکوقانون کے مطابق مقدمات کاسامنا کریں گے‘ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں‘ڈی پی او کی میڈیاسے گفتگو‘ کچہ میں پولیس اورملٹری انٹیلی جنس کے مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی ایک کروڑ سر کی قیمت والے کوش گینگ کے انتہائی مطلوب ڈاکو ظہورعرف گڈاکوش نے ساتھی سمیت ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیا۔