تازہ ترین

سپرے سینٹر کے مالک نے کنپٹی پر پسٹل سے فائرمار کر خودکشی کرلی‘ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی‘ ذہنی مرض میں مبتلاتھا‘ ورثاء کی وضاحت۔  لطیف آباد کے رہائشی سپرے سینٹر کے مالک 40سالہ مظہرقاسم نے خود کوکمرے میں بند کرکے کنپٹی پر پسٹل سے فائرمارکر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ورثاء کی مدد سے دروازہ توڑ کر نعش تحویل میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ اس موقع پر ورثاء نے بتایا کہ مظہرقاسم ذہنی مرض میں مبتلا تھا اور کچھ عرصہ سے اس کا علاج جاری تھا۔