تازہ ترین

گھریلوناچاقی پرجھگڑا‘ بیٹوں اوربہونے تشدد کانشانہ بناکر 68سالہ باپ کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی‘ روتی شریف کے رہائشی 68سالہ ارزوکاگھریلوناچاقی پربیٹے کرم دین سے جگھڑاہوگیاجس پربیٹے کرم دین نے دیگربھائیوں کی مددسے باپ کو سرپربلے کے پے درپے وارکرکے موت کے گھات اتادیا اورخودموقع سے فرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتول ارزو کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کرنے کے بعد بیوی سبھل مائی کی مدعیت میں بیٹوں کرم دین ‘ندیم ‘وسیم‘ ساجدحسین اور بہوممتاز بی بی کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے فرارہونے والے بیٹوں ودیگرملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement