رحیم یارخان:حساس ادروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے پر پاکستان تحریک انصاف کا کارکن گرفتار
حساس ادروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے پرپولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کوگرفتارکرلیا‘پولیس نے بستی موض شمس آباد موضع تلبانی کے رہائشی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عثمان اسحق کوکامیاب چھاپِہ مارکر گرفتارکرلیا‘ عثمان اسحق مسلسل حکومت اورحساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیاپرپوسٹ لگارہاتھا پولیس نے حراست میں لیکرحوالات منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔