رحیم یارخان : 9افراد کے قتل پر انڈھڑ برادری کے فریقین کا غازی پیلس میں جرگہ‘ سابق وفاقی وزیر کی موجودگی میں فریقین کے مابین صلح
ماہی چوک میں 9افراد کے قتل پر انڈھڑ برادری کے فریقین کا غازی پیلس میں جرگہ‘ سابق وفاقی وزیر کی موجودگی میں فریقین کے مابین صلح‘ دیت کی مقرر کی گئی 5کروڑ کی رقم بھی معاف کردی۔ سانحہ چوک ماہی میں انڈھڑ گینگ کی فائرنگ سے 9افراد کی ہلاکت پر سابق وفاقی وزیر رئیس منیراحمد کی صدارت میں غازی پیلس میں گذشتہ روز فریقین کا دوبارہ جرگہ منعقد ہوا جس میں 9افراد کے اندراج مقدمہ کے مدعی ذوالفقار انڈھڑ اور انڈھڑ گینگ کے سرغنہ تنویر انڈھڑ کے مابین باقاعدہ راضی نامہ ہوگیا جس میں ذوالفقار انڈھڑ نے سابقہ جرگہ میں 5کروڑ روپے مالیت کی مقرر کی گئی دیت کی رقم بھی معاف کردی۔ واضح رہے کہ فریقین کے درمیان طویل عرصہ سے کشیدگی چلی آرہی تھی۔