رحیم یارخان :گھریلوناچاقی اوربیرزوگاری سے دلبرداشتہ 3افراد نے زہریلی گولیان کھاکرخودکشیاں کرلیں
رحیم یارخان(ان لائن)گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں اوربیرزوگاری سے دلبرداشتہ 3افراد نے زہریلی گولیان کھاکرخودکشیاں کرلیں.
اقدام خودکشی کاپہلاواقعہ خانپورکے رہائشی39سالہ ناصرحسین کے ساتھ پیش آیاجوکچھ عرصہ سے بیروزگارتھاکوشش کے باوجودروزگارنہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں رکھی ہوئی زہریلی گولیاں کھالی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ناصرحسین جانبرنہ ہوپایااورجسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگیا.
دوسراواقعہ چک50پی کے رہائشی32سالہ وقارعلی کے ساتھ پیش آیاجس نے مسلسل گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگروں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھالیں جو طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایااوردم توڑگیا.
تیسراواقعہ فیض کالونی ترنڈہ محمدپناہ کے رہائشی محمدعامرکے ساتھ پیش آیاجس نے بھی گھریلوناچاقی کے باعث جھگڑوں سے تنگ آکرزہریلی گولیاں کھالی جسے علاج کی غرض سے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورمنتقل کیاگیاجہاں محمدعامربھی جسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد تینوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں