رحیم یارخان : دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ، ملزمان فرار
رحیم یارخان(أن لائن) قتل کی پہلی واردا موضع واحد بخش مہرکے علاقہ میں پیش آئی جہاں کے رہائشی اظہرکاگھریلوناچاقی پراپنی بیوی فرازانہ سے جھگڑا ہوا جس پربیوی ناراض ہوکراسی علاقہ کے رہائشی اپنے بھائی شوکت کے گھر چلی گئی جس نے طیش میں آکر اظہرکے گھرمیں داخل ہوکرکلہاڑی کے پے در پے وارکرکے بہنوئی اظہرکوموت کے گھاٹ اتاردیا اورخودآلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا .
قتل کی دوسری واردات عباسیہ کینال سٹلائیٹ ٹاؤن کے نزدیک پیش آئی جہاں گھات لگاکربیٹھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے22سالہ نامعلوم نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیااورآلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگئے’ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتول اظہراور22سالہ نامعلوم نوجوان کی نعشیں تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد موقع سے فرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔