تازہ ترین

تھانہ چوچک اور تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بائیک لفٹر گینگ کے دو ملزمان سمیت واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ 

ایس ایچ او سٹی دیپالپور کی سربراہی میں پولیس نے آصف اور عبدالرحمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15 لاکھ روپے مالیت کی 9 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او چوچک کی سربراہی میں پولیس نے 15 پر واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے وسیم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد تحقیقات میں واردات کا کوئی ثبوت نہ ملنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ 

Leave A Comment

Advertisement