تازہ ترین

تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی  پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوے  17 سالہ لاپتہ لڑکے عاطف ولایت کو بحفاظت برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق عاطف ولایت گھر سے دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گیا تھا، تاہم واپس نہ آنے پر اس کے والد نے تھانہ بی ڈویژن میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سائنٹیفک طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے لڑکے کا سراغ لگایا اور اسے بحفاظت برآمد کر لیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement