رحیم یارخان: آوارہ کتوں کے شہریو ں کوکاٹنے کے واقعات میں اضافہ‘ چارکمسن بچوں سمیت مزید12افراد کوکاٹ کرزخمی کرڈالا
رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے شہریو ں کوکاٹنے کے واقعات میں روزبروز اضافہ‘ چارکمسن بچوں سمیت مزید12افراد کوکاٹ کرزخمی کرڈالا‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘موضع محب شاہ کی رہائشی49سالہ راحیلہ بی بی‘موضع اسماعیل چاچڑکی رہائشی58سالہ لیلی مائی‘ چک11این پی کارہائشی 29سالہ محمدخالد‘ موضع پیرمحسن شاہ کی رہائشی8سالہ ارفع‘ ترنڈہ محمدپناہ کے رہائشی15سالہ عزیز‘ موضع ڈاہا کے رہائشی9سالہ یوسف‘ آباد پورکی رہائشی45سالہ چنن مائی‘ موضع ڈاہا کے رہائشی32سالہ فلک شیر‘ چک21ایف این پی کے رہائشی8سالہ محمداذان‘ محلہ واجدآبادکے رہائشی6سالہ عبدالحمید‘دین پورکے شریف کے رہائشی70سالہ سمیع اللہ اورچک178پی کی رہائشی 34 سالہ ناصرہ بی بی کوآوارہ کتوں نے کاٹ کر شدیدزخمی کرڈالا‘ چیخ واپکارسن کرارد گرد موجودافراد نے بمشکل جان بچاکرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Leave A Comment