تھر پارکر کے علاقے ننگر پارکر اور گرد و نواح میں 2 روز میں 13 مور ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف نے بتایا ہے کہ موروں کی ہلاکتیں بیماری سے نہیں ہیٹ اسٹروک سے ہو رہی ہیں۔پانی کی قلت اور شدید گرمی نے پرندوں کی حالت تشویش ناک بنا دی ہے۔ بیمار موروں کو بچانے کے لیے ملٹی وٹامنز کی فراہمی شروع کر دی ہے۔