رحیم یارخان : سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے متاثرہوکر ہسپتال میں زیر علاج سینٹری انسپکٹر دم توڑگیا
سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے متاثرہوکر ہسپتال میں زیر علاج سینٹری انسپکٹر دم توڑگیا‘تین روز قبل سیوریج لائن کی صفائی کے دوران سینٹری انسپکٹر دوسینٹری ورکروں کے ہمراہ کام میں مصروف تھا کہ زہریلی گیس کے اخراج سے بیہوش ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا تھا۔
تین روز قبل محلہ حسین آباد میں سیوریج لائن صفائی کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے سینٹری ورکر غفور آباد کا رہائشی بشیر‘ ٹبی وگھاور کا رہائشی حمزہ بیہوش ہوگئے جنہیں انسانی ہمدردی کے تحت بچانے کیلئے سیوریج لائن میں جانیوالا سینٹری انسپکٹر اسحاق شاہ رسی ٹوٹ جانے کے بعد سیوریج لائن میں گرکر زہریلی گیس کے باعث بیہوش ہوگیا۔ تینوں متاثرین کو سینٹری انسپکٹراور سینٹری ورکرز کوشیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سینٹری انسپکٹر اسحاق شاہ دم توڑگیا جبکہ دیگر دو سینٹری ورکر تاحال زیرعلاج ہیں۔ حادثہ میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔واقعہ کو محکمہ کی جانب سے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالے سینٹری انسپکٹر کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیاگیا۔
Leave A Comment