رحیم یارخان:اتائی ڈاکٹرنے سیل شدہ کلینک دوبارہ کھول کرعلاج معالجہ شروع کر دیا ، ایک اورمقدمہ درج
اتائی ڈاکٹرنے سیل شدہ کلینک غیرقانونی طورپردوبارہ کھول کرعلاج معالجہ شروع کردیا‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ کے دوبارہ کارروائی کرنے پر اتائی کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ کوسننگین نتائج کی دھمکیاں پولیس نے اتائی ڈاکٹرکے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹر عثمان علی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس نے دوروزقبل ظفرآباد کے علاقہ میں میڈیکل سٹورکی آڑمیں سادہ لوح افراد کے علاج معالجہ کرنے پر ابراہیم ٹآؤن کے رہائشی عبدالقدیرکے کلینک کو سیل کردیاتھاجبکہ کارسرکار میں مزاحمت کرنے پر پولیس نے اتائی عبدالقدیرکے خلاف مقدمہ ددرج کیاتھا
گذشتہ رزو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرعثمان علی کواطلاع ملی کہ اتائی عبدالقدیرنے سیل شدہ کلینک غیرقانونی طورپر دوبارہ کھول کرعلاج معالجہ شروع کررکھاہے دوبارہ کارروائی کرنے پر اتائی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ کی شکایت پر اتائی کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔