تازہ ترین

 پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کچہ راجوانی اور کچہ کراچی کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے مضبوط ٹھکانوں‘ مورچوں اور بنکروں کو مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے ان پناہ گاہوں کو ختم کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔ دریائی جزیروں کے اندر موجود جنگلاتی علاقے کو بھی مشینری کے ذریعے صاف کیا جا رہا ہے جہاں ڈاکو اکثر پناہ لے کر کارروائیاں کرتے تھے۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کو جرائم سے پاک کرنا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اور کسی بھی جرائم پیشہ گروہ کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

مقامی شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امن و امان کی بہتری کیلئے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement