تازہ ترین

رحیم یار خان(آن لائن)تیزرفتارہائی ایس ویگن موٹرسائیکل میں تصادم’ خاتون جاں بحق’ بیٹازخمی’ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’ موضع دھکڑاں کارہائشی محمدحسین اپنی والدہ 50سالہ مقبولاں بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ اڈا گڑھی کے نزدیک سامنے سے آنیوالی ہائی ایس ویگن سے ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں مقبولاں بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ بیٹا محمدحسین زخمی ہوگیا’ جسے ریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ہائی ایس ویگن ڈرائیور ویگن موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔

Leave A Comment

Advertisement