تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)دریائے سنداورچناب کے کٹاؤنے نواحی بستیوں میں تباہی مچادی’ جھونپڑیاں کچے مکانات دریابرد’ 100فٹ سے زائداراضی دریائی کٹاؤکاشکار’علاقہ متاثرین نقل مکانی پرمجبور’ دریائے سندھ وچناب کے کٹاؤ کے باعث موضع بیٹ پرارہ’ بستی غلام حسین ملانہ’ موضع بیٹ دیوان’ بستی ملک ہزارو’ بیٹ چوہان بستی جام وڈا’ موضع میر محمد’ بستی ملک شبیرمہا’بیٹ اللہ وسایا’ بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان علاقوں میں جانوروں کے لئے بنائی گئی جھونپڑیاں اورکچی کوٹھیاں دریابرد ہوچکی ہیں جبکہ کٹاؤکے باعث100فٹ سے زائداراضی دریاکے نظرہوچکی ہیں’متاثرین کے مطابق دریائی کٹاؤسے بچاؤکیلئے خاطرخواہ اقدامات نہ کیئے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں کے رہائشی متاثرین نقل مکانی پر مجبورہیں

Leave A Comment

Advertisement