تازہ ترین

کچہ میں پولیس کا مؤثر سرچ آپریشن جاری‘ کوش  اورکورائی گینگ سے تعلق رکھنے والے تین ڈاکوؤں نے ہتھیارڈال کرخودکوپولیس کے حوالے کردیا‘ کچہ کے علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ ڈی پی او کی قیادت میں جاری کارروائیوں کے دوران کوش اورکورائی گینگ سے تعلق رکھنے والے مطلوب ڈاکو بھوری کوش جبکہ کورائی گینگ کے خاوندبخش اورشاہ میرنے ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیا۔

ڈی پی او کے مطابق  کچہ میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کے خاتمے اور سخت کارروائیوں کے نتیجے میں بچے کھچے کریمنلز سرنڈر پر مجبور ہو رہے ہیں۔ سرنڈر کرنے والے ملزمان نے جرائم کی دنیا سے تائب ہو کر آئندہ پرامن زندگی گزارنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہتھیارڈالنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کر رہی ہے اور انہیں ان کے خلاف درج مقدمات کے قانونی تصفیے کا مکمل موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement