رحیم یارخان : جرنلسٹ کنسیشن سے متعلق نوٹیفکیشن موصول نہ ہوسکا ، صحافی برادری شدید مشکلات کا شکار
رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن کے ریزرویشن آفس میں تاحال جرنلسٹ کنسیشن سے متعلق نوٹیفکیشن موصول نہ ہونے کے باعث صحافی برادری شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ریزرویشن آفس میں موجود میڈم کائنات کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک جرنلسٹ کنسیشن کا کوئی باقاعدہ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، اسی وجہ سے وہ کسی بھی صحافی کو رعایتی ٹکٹ جاری نہیں کر سکتی، دوسری جانب مختلف ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جرنلسٹ کنسیشن کارڈز جو سال2025ء کے لیے جاری کیے گئے تھے، ان کی مدت میں مزید دو ماہ 28 فروری2026ء تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس کے باوجود رحیم یار خان ریلوے کے ریزرویشن آفس میں اس حوالے سے کوئی تحریری ہدایت یا نوٹیفکیشن موجود نہ ہونے کے باعث کنسیشن کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔اس صورتحال کی وجہ سے بڑی تعداد میں صحافی ٹکٹ بکنگ کے دوران شدید پریشانی اور ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جرنلسٹ کنسیشن کے نوٹیفکیشن کی فوری ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔