رحیم یار خان : دو مطلوب ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اور انتہائی مطلوب دو ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیا۔پولیس کو انتہائی مطلوب ڈاکو قابل سکھانی اور مورزادہ دشتی کے سر کی قیمت فی کس ایک کروڑ روپے مقرر تھی، حکومت پنجاب نے بدنام زمانہ ڈاکو سکھانی اور مورزادہ دشتی کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر کی تھی۔ ڈاکوؤں کے دونوں سرغنہ قابل سکھانی اور مورزادہ دشتی نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیا ہے، دونوں ڈاکو قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
قابل سکھانی اور مور زادہ دشتی نے کہا کہ جرائم کی دنیا سے توبہ کرکے باعزت زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔