رحیم یارخان (أن لائن )بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کا شبہ‘ ملزمان نے تیزدھارآلہ سے باپ کی ناک کاٹ دی‘ شدید زخمی
بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کا شبہ‘ ملزمان نے تیزدھارآلہ سے باپ کی ناک کاٹ دی‘ شدید زخمی‘ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
دادلہ شہید کالونی کے رہائشی رسول بخش نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ گذشتہ روز اپنی موٹر سائیکل پر ایف ایف سی چوک غلہ گودام کے نزدیک جارہاتھا کہ اسی دوران تعاقب کرنے والے ملزمان عرفان‘ سکندر‘ ایک کس نامعلوم نے زبردستی راستہ روک لیااور قابوکرنے کے بعد ملزم عرفان علی نے تیزدھارآلہ سے اس کی ناک کاٹ دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ملزمان کوشبہ ہے کہ اس کے بیٹے احمدعلی نے ان کی لڑکی سے تعلقات استوار کررکھے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ رسول بخش کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔