تازہ ترین

تھانہ تبسم شہید پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او  اور ٹیم کا ڈی ایس پی لیاقت پور کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، گزشتہ رات گئے انچارج پولیس چوکی گلشن دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت و پڑتال جرائم چک 152 اے کے قریب ناکہ بندی و چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے اسی دوران دو موٹڑ سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکل سوار ملزمان رکنے کی بجائے راہ فرار اختیار کرنے لگے جس پر پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائر کھول دیا جس پر پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت پوزیشنیں سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، وقوعہ کی اطلاع پاتے ہوئے ایس ایچ او مزید نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ملزمان کو فائرنگ روک کر گرفتاری پیش کرنے کی وارننگ دی گئی مگر ملزمان اگے پیچھے بھاگتے ہوئے فائرنگ کرنے لگے پولیس بھی کارروائی جاری رکھے ہوئے تھی فائرنگ تھمنے پر پولیس پارٹی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے دو ڈاکوؤں کی نعشیں ان کے قریب موجود ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیتے ہوئے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کے دو ساتھی راہ فرار اختیار کر گئے.

Leave A Comment

Advertisement