تازہ ترین

جھگڑے پر شوہر نے گلا دبا کر بیوی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم شوہر موقع سے فرار‘ پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔ موضع صادق پور کے رہائشی وزیر احمد کا تعلقات استوار کرنے کے شبہ پر اپنی 24سالہ بیوی مہرین بی بی سے جھگڑا رہتا تھا۔ جھگڑے پر طیش میں آکر وزیراحمد نے اپنی بیوی مہرین بی بی کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیواہلکاروں کی مدد سے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement