رحیم یار خان: کرپشن کے الزام میں 21 پولیس ملازمین معطل
رحیم یار خان میں کرپشن کے الزام میں 21 پولیس ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق معطل پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔