رحیم یار خان: حضرت سلطان التارکین الشیخ سیدنا حمیدالدین حاکمؒ کے 711ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر
رحیم یار خان: (أن لائن) حضرت سلطان التارکین الشیخ سیدنا حمیدالدین حاکمؒ کے 711ویں سالانہ عرس مبارک کی روحانی و مذہبی تقریبات تاریخی قصبہ ماو مبارک میں اختتام پذیر ہوگئیں۔اس موقع پر درگاہ عالیہ شاہ رکن عالم نوری حضوری ملتانی سہروردیؒ و درگاہ عالیہ حمیدیہ سہروردیہ مئو مبارک شریف کے سجادہ نشین پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین ہاشمی اسدی وپیپلز پارٹی کےسابق ایم پی ایز مخدوم اشفاق احمد ہاشمی اسدی سہروردی اورمخدوم فواز احمد شاہ ہاشمی اسدی سہروردی نے سینکڑوں مریدین کے ہمراہ مزار پر حاضری دی چادریں چڑھائیں اور دعائیں مانگیں تقریب سے حضرت علامہ سید علی رضا شاہ بخاری القادری سہروردی، پیر سید صبغت اللہ شاہ بخاری سہروردی اور پیر محمد احمد قریشی سہروردی نے خصوصی خطاب کیا۔ سید فیصل رفیق شاہ ہاشمی اور محمد اکرام چشتی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض حسبِ روایت چیف خلیفہ جماعت حمیدیہ سہروردیہ مئو مبارک شریف جام اصغر گانگا حمیدی سہروردی نے انجام دیے۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے خلفاء و عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی۔