اوکاڑہ: یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ڈیجیٹل میڈیا اینڈ اے آئی پروگرام کا آغاز
یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام فال 2026ء کے نئے طلبہ کے لیے تعارفی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بی ایس ڈیجیٹل میڈیا اینڈ اے آئی اور بی ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے طلبہ نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے صدارت کی جبکہ پی ٹی وی نیوز کی ہیڈ آف ڈیجیٹل ڈاکٹر ہما صدف اور ڈی جی پی آر پنجاب کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حفصہ جاوید خواجہ نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی نے فال 2026ء میں 60 سے زائد نئے پروگرامز متعارف کرائے ہیں، جن میں بی ایس ڈیجیٹل میڈیا اینڈ اے آئی بھی شامل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ طلبہ کی عملی تربیت کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل میڈیا لیبارٹری قائم کی جائے گی۔ مقررین نے طلبہ کو اے آئی کے مؤثر استعمال، پرامپٹ انجینئرنگ، تحقیقاتی صحافت، تنقیدی سوچ اور پیشہ ورانہ اخلاقیات پر توجہ دینے کی تلقین کی۔