رحیم یارخان : ٹریفک حادثات
موٹروے ایم فائیوکارتیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر الٹ گئی‘ ڈالہ ویگن نے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالا‘ قومی شاہراہ پرٹرالرگرین بس سروس سے جاٹکرایا‘دوجاں بحق‘ 7شدیدزخمی‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
پہلاحادثہ موٹروے ایم فائیومحمدپورانٹرچینج کے نزدیک پیش آیاجہاں کارنمبریALU-431 تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجہ میں گوٹھ آدرتحصیل میہڑدادوکارہائشی 50سالہ گلزاراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ کارمیں سوار پانچ افرادزخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعدآبائی شہر روانہ کردیاگیا‘
دوسراحادثہ موضع موسی کانجو کے رہائشی 60سالہ نذیراحمد کے ساتھ پیش آیاجوعلی الصح سبزی کی خریداری کیلئے منڈی جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے شہ زورڈالہ ویگن نے بے قابوہوکرکچل ڈالاجس کے نتیجہ میں 60سالہ نذیراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ ڈالہ ویگن ڈرائیور ویگن مقع پرچھوڑکرفرارہوگیا‘
تیسراحادثہ قومی شاہراہ پر اقبال آباد کے نزدیک پیش آیاجہاں ٹرالر نمبریJV9902رحیم یارخان سے انٹرچینج تک جانیوالی گرین بس سروس RYK-3سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں بس میں سوار دومسافرزخمی ہوگئے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ ٹرالرڈرائیور ٹرالرموقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔
Leave A Comment