رحیم یارخان:تجاوزات کے خاتمہ کے دوران جھگڑا‘مارکیٹ کمیٹی کے ملازم کاقتل
تجاوزات کے خاتمہ کے دوران جھگڑا‘چھری کے پے در پے وارکرکے مارکیٹ کمیٹی کے ملازم کاقتل‘ پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان حقیقی بھائیوں کو گرفتارکرلیا‘ آلہ قتل برآمد‘مقدمہ درج‘ مقتول مارکیٹ کمیٹی ملازم سپردخاک‘ اڈہ 120پی پر مارکیٹ کمیٹی کے ملازم محمدآصف نے تجاوزات کے باعث فروٹ ریڑھی بان حقیقی بھائیوں کو تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایت کرتے ہوئے ریڑھی ہٹانے کاکہا تو فریقین میں توتکرار کے دوران جھگڑاہوگیاجس پرملزمان حقیقی بھائیوں چیمہ ٹاﺅن کے رہائشی علی رضا اورعلی حسن نے چھری کے پے درپے وارکرکے ملازم مارکیٹ کمیٹی محمدآصف کوموت کے گھاٹ اتاردیارتھا اور آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگئے تھے‘جن کی گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی
پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان حقیقی بھائیوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے آلہ قتل برآمدکرلیاہے‘جبکہ مقتول ملازم مارکیٹ کمیٹی کومقامی قبرستان میں سپردخاک کرنے کے بعد پولیس نے باپ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔