تازہ ترین

عدالت نے چولستانی علاقہ میں غیرقانونی طور پر ہرن کا شکار کھیلنے کے درج مقدمات میں پانچ ملزمان کو مجموعی طور پر 5لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ‘ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے وائلڈاہلکاروں کو ایک‘ ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنادی جبکہ ملزمان کے زیراستعمال ڈبل کیبن گاڑی کو پاکستان کسٹم کے ذریعے بحق سرکار ضبط کرلیاگیا۔ 23فروری 2019ء کو پابندی کے باوجود چولستانی علاقہ میں غیرقانونی طور پر ہرن کا شکار کھیلنے کے دوران وائلڈلائف کے کارروائی کرنے پر ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کی اوررات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

تاہم بعدازاں محکمہ وائلڈلائف نے ملزمان کی نشاندہی کرکے مقدمات درج کرنے کے بعد چالان فاضل عدالت کے سپردکئے تھے۔  علاقہ مجسٹریٹ سول جج نے دومقدمات میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان غلام فرید‘ طاہرناصر‘ عبدالشکور‘ محمدرمضان اورامجد علی کو مجموعی طور پر 5لاکھ10ہزار روپے جرمانہ اورزخمی اہلکاروں کو ایک‘ ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو 6‘6ماہ قید بھگتنا ہوگی

Leave A Comment

Advertisement