تازہ ترین

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔تھانہ راوی کے گاؤں ٹھٹھہ شیر کے رہائشی ناصر اور محمد حسین کو جون 2024 میں موضع منگن جندراکہ روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر جرم ثابت ہونے پر ملزم افضال کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملزم ابوالحسن کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔

Leave A Comment

Advertisement