تازہ ترین

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب  کے  ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب  شہر پسندوں کے ساتھ انکاؤنٹر کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی کو  اطلاع ملی تھی کہ جو تر گاؤں کے قریب فتنہ الخوارج کے 15 کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں جس پرٹیموں نے کارروائی کی۔اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 شرپسند مارے گئے، جب کہ 11 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد.رائفلیں، گولیاں اور دیگر اشیاء بھی برآمد کیا، دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کرنے والے تھے، مارے کے دہشت گروں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبک ہ فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔