تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)بھوسے سے بھری ٹریکٹرٹرالی کواوورٹیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ٹائروں کی زدمیں آگیا‘ موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ بہن بھائی سمیت تین جاں بحق‘ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی موقع پرچھوڑ کرفرار

پہلاحادثہ گڑھی اختیارخان کے رہائشی سموارخان خشک اپنی32سالہ بیٹی شمو اور 2سالہ بیٹے وسیم کے ہمراہ موٹرسائیکل پرخان پورجارہاتھاکہ گڑی اختیارخان نہرلنک روڈ پر بھوسے بھری ٹریکٹرٹرالی کواوورٹیک کرتے ہوئے ٹائروں کی زدمیں آگیا جس کے نتیجہ میں بیٹا 2سالہ وسیم زخموں کی تاب لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ شدیدزخمی حالت میں ہسپتال کی جانیوالی شمو بھی ہسپتال میں دم توڑگئی جبکہ نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی موقع پرچھوڑ کرفرارہوگیا

دوسرا حادثہ چک135پی کے رہائشی51سالہ گل نواز کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں 51سالہ گل نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا

Leave A Comment

Advertisement