تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف رحیم یارخان پہنچ گئے جہاں یواے ای صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ملاقات رحیم یارخان میں شیخ زیدپیلس میں ہوئی،اِس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاتارڑ اور طارق فاطمی سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے 26دسمبر کو اسلام آبادمیں ہونے والی ملاقات سے متعلق خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں بات چیت کی، دورانِ گفتگو وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

 دونوں رہنماؤں نے آئی ٹی، توانائی، کان کنی و معدنیات کے شعبوں سمیت دفاعی تعاون پر بھی باہمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی شاندار ترقی کو سراہا۔وزیراعظم کا 21 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔