تازہ ترین

رحیم یارخان(ان لائن)گھریلوتنازع پرشوہرنے تیزدھارآلہ سے بیوی کو جبکہ ’ سابقہ رنجش پردوملزمان نے گھرمیں داخل ہوکرنوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزمان فرار’ پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعدموقع سے فرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

  قتل کی پہلی واردات رحمن ٹاؤن کے علاقہ میں پیش آئی جہاں خالی پلاٹ میں خاتون کی گلاکٹی پڑی ہوئی نعش کودیکھ کرمقامی افراد نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پرپہنچ کرخاتون کی نعش کوتحویل میں لیکرجانچ پڑتال کی تو معلوم ہواکہ رحمن کالونی کارہائشی شوکت علی رات 9بجے اپنی36سالہ بیوی عائشہ کو اپنے ساتھ دوالینے کیلئے گھرسے لایااورگھریلوتنازع پربیوی کی شہ رگ کاٹ کراسے موت کے گھاٹ اتاردیا اورآلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا’ا طلاع ملنے پر پولیس نے مقتولہ عائشہ کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کرنے کے بعد فرارہوجانے والے قاتل شوہرکی تلاش شروع کردی ،

 قتل کی دوسری واردات موضع ملہیرکے رہائشی عبدالجبارکے ساتھ پیش آئی جسے سابقہ رنجش پر قریبی تعلق دار ملزم اسی علاقہ کے رہائشی بشوسلیرا اورایک کس نامعلوم نے گھرمیں داخل ہوکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اورموقع سے فرارہوگئے’ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتول عدالجبار کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد فرار ہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement