رحیم یارخان : اینٹی کرپشن کا چھاپہ‘رشوت وصول کرنے والا کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار
اینٹی کرپشن کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)کے دفترمیں کامیاب چھاپہ‘رشوت وصول کرنے والے واصل باقی کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار‘ رشوت میں وصول کی گئی رقم برآمد‘ گرفتار کر لیا گیا ‘ شہری کی شکایت پر سرکل آفیسر کی نگرانی میں انٹی کرپشن پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کے دفترمیں کامیاب چھاپہ مارکر رشوت وصول کرنے والے کلرک جاویداحمد کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے شہری سے وصول کی گئی رشوت کی رقم برآمدکرکے حوالات منتقل کردیا۔