رحیم یارخان : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان کی کراچی ڈیفنس رہائش گاہ پرڈکیتی کی واردات
رحیم یارخان(أن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں کی کراچی ڈیفنس رہائش گاہ پرڈکیتی کی واردات‘ مسلح ڈاکوگھرمیں موجودافراد کویرغمال بناکر لوٹ مار کرکے فرارہوگئے‘ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے دوڈاکوؤں کوگرفتارکرلیا‘ دیگرکی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں کی کراچی ڈیفنس میں رہائش گاہ میں رات کے اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے مسلح ڈاکوداخل ہوئے اورگھرمیں موجودافرادکویرغمال بناکرلوٹ مار کرنے کے بعدفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے۔
اطلاع ملنے پرپولیس کراچی ڈیفنس سمیت علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے دوڈاکوؤں کوگرفتارکرلیاجبکہ دیگرکی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں نے بتایاکہ رہائش گاہ میں ان کے بھائی کی فیملی رہائش پذیرہے اہالیان رحیم یارخان نے ضلع کوامن کاگہوارا بنانے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں کی رہائش گاہ پرہونے والی ڈکیتی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔