رحیم یارخان : سابقہ رنجش پر 63سالہ شخص قتل
رحیم یارخان(أن لائن)سابقہ رنجش پر رقبہ پرموجود 63سالہ شخص کوملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ راجن پورکے رہائشی 63سالہ منظورحسین کوفائرلگنے کے باعث شدیدزخمی حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں پرموجود قریبی ورثاء نے بتایاکہ منظورحسین کورقبہ پر موجود ہونے کے دوران سابقہ رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے شدیدزخمی کیاتھا جو طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔